میں نے ہمیشہ نظریات کی بنیاد پر سیاست کی ہے، پارٹی کی فیصلوں کو ہمیشہ سر آنکھوں پے قبول کیا ہے

پیپلز پارٹی این اے 268کے نامزد امیدوار سردار محمد عمر گورگیج

پیر 18 جون 2018 22:20

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 268کے نامزد امیدوار سردار محمد عمر گورگیج نے اپنے آبائی گاوں یک مچ میں مختلف لوگوں سے عید ملنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے ہمیشہ نظریات کی بنیاد پر سیاست کی ہے پارٹی کی فیصلوں کو ہمیشہ سر آنکھوں پے قبول کیا ہے انکا مزید کہنا تھا اگر اللہ پاک نے مجھے چاغی ،نوشکی ،خاران کے حلقے پرخدمت کا موقع دیا تو ایسے کام کر کہ دکھا دونگا لوگ صدیوں تک یاد رکھے نگے، 2008کے الیکشن میں چاغی ،نوشکی ،کے لوگوں سے گیس اور بجلی کا وعدہ کیا جو ایک تاریخی اور اجتماعی کام تھے اللہ پاک نے مجھے موقع دیا میں نے انھیں پورا کردیا آج چاغی اور نوشکی کے لوگ مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں مجھے یقین ہے نوشکی اور چاغی کے ساتھ ساتھ خاران کے لوگ بھی رکارڈ ووٹ دینگے انشاء اللہ خاران سمیت پورے حلقے انتخاب میں ایسے کام کرونگا لوگ صدیوں تک مجھے یاد رکھنے نگے اور انشاء اللہ اگر اللہ پاک نے چاہا مجھے خدمت کا موقع دیا تو کسی صورت میں عوام کو مایوس نہیں کرونگا انکا مزدید کہنا تھا 2008کے الیکشن میں عوام نے مجھے موقع دیا تو دالبندین کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کیا ساتھ ساتھ مل ،دالبندین ،چاغی ،یک مچھ تک چار سے پانچ گرڈ اسٹیشن بنایا اور نوشکی کو گیس دیا بلاتفریق کوئٹہ سے لیکر تفتان تک بلا تفریق لوگوں کو روزگار دیا ،نوکنڈی ،چاگئے ،میں نادرا سینٹر بنایا ،اور دالبندین پاسپورٹ آفس کو قیام عمل میں لایا گیا جو آج عوام استعفادہ حاصل کررہے ہیں میرے دور کے علاوعہ باقی اقتدار میں آنے والوں نے اس حلقے میں ایک اینٹ تک نہیں لگایا عوام میں اب شعور آچکا ہے انکا مزید کہنا تھا آصف علی زرداری اور سردار اختر جان مینگل نے ملاقات کی ہے ہم پارٹی کے پابند ہے پارٹی جو بھی الائنس بنایگا ہمیں لبیک کرنا چایئے اس موقع پر مختلف قبائلی عمائدین اور پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر مولا بخش گورگیج ،سردارزادہ صمد خان گورگیج ودیگر موجود تھے ۔