اپنے دور اقتدار میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے عوام کے بینادی مسائل کو حل کیا ہے، رہنما بی اے پی

پیر 18 جون 2018 22:20

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما این اے 261 جعفرآباد/صحبت پور اور حلقہ پی بی 11نصیرآباد کے امیدوار سابق صوبائی وزیر میر اظہار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے عوام کے بینادی مسائل کو حل کیا ہے تعلیم صحت آبنوشی، پختہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت آبپاشی زراعت سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دیکر اجتماعی نوعیت کے اسکمیات کو اولین ترجیح دیکر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا بیناد ڈال کر اپنا مثبت کردار ادا کرکے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنایا ہے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس عام انتخابات میں جا رہے ہیں اور عوام کی مجھے پذیرائی حاصل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی گاؤں میں عید ملنے والے مختلف وفود اور صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کیا میراظہار خان کھوسہ نے کہاکہ میں ایف سی پبلک اسکول کے لیے اپنی زاتی زمین مختص کرنے کے ساتھ چار کروڑ روپے بھی حالیہ بجٹ میں رکھے گئے ہیں اس تعیلمی ادارے کے قیام سے یہاں پر نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعیلم کی سہولت میسر ہوگی انہوں نے کہاکہ میں نے ہیمشہ اسمبلی میں نصیرآباد جعفرآباد اور صحبت پور کے عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کی ہے زرعی یونیورسٹی میڈیکل کالج اور اوچ پاورپلانٹ سے بجلی سمیت دیگر اہم منصوبوں کے لیے ہم نے موثر انداز میں آواز اٹھایا ہے ہم کسی بھی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو فرق نہیں سمجھتے کیونکہ ان اضلاع کے عوام سے ہم برسوں سے سیاسی اور علاقائی طور پر جوڑے ہوے ہیں ان کی خدمت کرنا کھوسہ برادری کے سیاست کا اولین حصہ ہے انہوں نے کہا کہ خان نبی بخش خان کھوسہ کے دئیے ہوے سیاسی مشین کو آگے رکھکر عوامی خدمت ہماری اولین نصب العین ہے انہوں نے کہاکہ پٹ فیڈرکنیال اور دیگر نہروں میں پانی کی شدید قلت نگران حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج سے کم نہیں ہے پانی کی بحران کو سنجیدگی سے حل کیا جاے بصورت بلوچستان کاگرین بیلٹ تباھی سے دوچار ہونے سے لاکھوں ایکڑ اراضی غیرآباد ہونگے اور لوگ معاشی طور پر انہتائی کمزور ہوکر بھوک اور افلاس پر مجبور ہونگے انہوں نے کہاکہ یہاں سے ایک نہی بیلک ٹاپ روڈ تعمیر کی جارہی ہے جوکہ براستہ کشمور سے ہوکر پنجاب اور سندھ انڈس موٹروے سے لنک کردیاجائیگا اور عوام کو اندرون ملک کے لیے سفری سہولیات میسر ہونگی انہوں نے کہاکہ میری کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور عوامی خدمت کا صلہ مجھے ضرور ملیگا اور عام انتخابات میں انشائاللہ عوام کی طاقت سے جیت کر دوبارہ علاقے کی تعمیر وترقی کے سفر کو جاری رکھیںگے۔