Live Updates

بلوچستان عوامی پارٹی وائیٹ کالرز کے حامل افراد کی جماعت کے بجائے کچرہ پارٹی بن کر رہ گئی ہے،میر سردار خان رند

پیر 18 جون 2018 22:20

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء این اے 260 نصیرآباد/ کچھی/ جھل مگسی سے قومی اسمبلی کے امیدوار میر سردار خان رند نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی وائیٹ کالرز کے حامل افراد کی جماعت کے بجائے کچرہ پارٹی بن کر رہ گئی ہے یہ بات انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شروع میں بی اے پی کے قیام سے یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید اس میں اچھی شہرت کے حامل لوگ شامل ہوں گے لیکن آہستہ آہستہ نیب زدہ اور نیب کے مطلوب افراد شامل ہو کر جمع ہوگئے ہیں جس سے یہ جماعت اب کچرہ پارٹی بن کر رہ گئے ہیں مجھے اس پارٹی کا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 25 جولائی کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی بلوچستان کے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی قومی اور صوبائی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں جیت جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے بڑے مسائل صحت تعلیم اور پانی ہے صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبے ہیں یہ دونوں تباہ ہو چکے ہیں کئی اسکولز اور سول ڈسپنساریاں بند پڑے ہیں منتخب ہو کر سب کو کھول دونگا تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل کے سکے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ این اے 260 ایک طویل حلقہ ہونے کے باعث بہت سی مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود اس نشست پر جیت ہماری ہوگی اور ہم کامیابی کے بعد صحت تعلیم اور پانی کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات