Live Updates

کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر مریم نواز ٹویٹر پر موجود ہیں ،نواز شریف اور مریم انتخابی فائدہ اٹھانے کیلئے کلثوم نواز کارڈ کھیل رہے ہیں

سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون شریف خاندان کا تعاقب کرتا رہے گا،چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کابیان

پیر 18 جون 2018 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر مریم نواز ٹویٹر پر موجود ہیں نواز شریف اور مریم نواز انتخابی فائدہ اٹھانے کے لیے کلثوم نواز کارڈ کھیل رہے ہیںسانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون شریف خاندان کا تعاقب کرتا رہے گا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ شہباز شریف کی سیاست ختم کر دے گا شہباز شریف راناثناء اللہ نے نواز شریف کے پلان کو عملی جامہ پہنایا نواز شریف بتائیں کہ پچھلے پانچ سالوں کی عیدیں مشرف کے کہنے پر باہر منائیں گز شتہ روز میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیس کسی تاخیر کا شکار نہیں ہو گا نواز شریف سزا سے بچنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹائون میں جلد نااہل ہوں گے سیاست پر سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ختم کئے بغیر غریب عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

حرام کی لمبی کمائی والوں نے سیاست کو پیسے کا کھیل بنا دیا ہے شہباز شریف مسلسل دس سال وزیراعلی رہنے کے باوجود پنجاب کے سکول اور ہسپتال ٹھیک نہیں کر سکا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات