Live Updates

میرے کاغذات نامزدگی این اے 221 سے منظور کرلیے گئے ہیں ،تھرپارکرکی نشستوں پر ارباب غلام رحیم سے مشاورت سے معاملات طے کررہے ہیں

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا مٹھی میں عوام سے خطاب

پیر 18 جون 2018 22:20

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ میرے کاغذات نامزدگی این اے 221 سے منظور کرلیے گئے ہیں ،تھرپارکرکی نشستوں پر ارباب غلام رحیم سے مشاورت سے معاملات طے کررہے ہیں۔ وہ پیر کو مٹھی میں عوام سے خطاب کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں پیپلز پارٹی نے دھاندلی کی تھی۔

2013 میں32 پولنگ اسٹیشن یرغمال بنائے گئے،15 دن تک نتائج نہیں دیے گئے۔پیپلزپارٹی نے دس سال میں تھر کیلئے کیا کیا شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے تھرکے ٹھیکوں میں کمیشن کھایا ہے اور کچھ نہیں دیا۔ تھر کے لوگ حساب مانگ رہے ہیں،پیپلز پارٹی کے پرانے لوگ رخ موڑگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی زر اور زرداری کی پارٹی بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کا کچرا نہیں اٹھایا جارہا، شہری بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کی طرف سے اربوں روپے تھر کیلئے دیے گئے، رقم کہاں گئی۔ پانچ سال اسمبلی میں تھر کیلئے ایک لفظ نہیں بولا گیا۔میں تبدیلی کیلئے آیا ہوں، پورے ملک میں تبدیلی لائیں گے سندھ کیلیے آواز اٹھائیں گے، یہ سندھ کے ٹھیکیدار نہیں۔پی پی نے قاسم سومرو کو نامزد کیا ہے، پیپلز پارٹی کا کارکن انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ قاسم سومرو کا ننگر پارکر سے کوئی تعلق نہیں۔قاسم سومرو کے پاس نوٹ ہیں ، ووٹ نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات