Live Updates

کارکنوں نے جہانگیر ترین کو بنی گالا سے باہرنکلنے سے روک دیا

سیکیورٹی گارڈز کے پارٹی قیادت کے سامنے مظاہرین کو دھکے ، دفتر سے باہر نکال دیا

پیر 18 جون 2018 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بنی گالہ میں عمران خان کے دفتر میں گھس گئے اور جہانگیر ترین کو باہر نکلنے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی گجرات کے کارکنوں نے ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔دفتر میں گھسنے والے کارکنوں کو پارٹی قیادت کے سامنے سیکیورٹی گارڈز نے دھکے دیئے اور دفتر سے باہر نکال دیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات