Live Updates

انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہوگئی،بنی گالہ میں ناراض کارکنوں کا احتجاج عید کے تیسرے روز بھی جاری ،عمران خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج

کارکنوں نے عمران خان کی بات ماننے سے انکار کردیا

پیر 18 جون 2018 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہوگئی،بنی گالہ میں ناراض کارکنوں کا احتجاج عید کے تیسرے روز بھی جاری رہا ،عمران خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ،کارکنوں نے عمران خان کی بات ماننے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دوبار کی کوشش ناکام ثابت ہوئی،ناراض کارکنوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کی بات ماننے سے انکار کردیا ۔

انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہوگئی،بنی گالہ میں ناراض کارکنوں کا احتجاج عید کے تیسرے روز بھی جاری رہا ،عمران خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ۔ عمران خان اپنے گھر کے باہر احتجاج کررہے کارکنوں کے درمیان پہنچ گئے اور کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے گھنٹوں بیٹھ کر تفتیش کی ہے،وہ بھی انسان ہیں ، غلطیاں ہوسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی جس پر کارکن بولے اگر آپ چور کو ٹکٹ دیں گے تو ہم کہاں جائیں گی ۔کارکنان نے شکوہ کیا کہ جنہوں نے پارٹی کے لیے ممبرسازی کی انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا ، ٹکٹوں کی تقسیم پر میرٹ کو نہیں دیکھا گیا ۔عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے میرٹ پر کر رہا ہوں، پہلے بھی کہا کہ اگر کسی کو غلط ٹکٹ ملا تو نظرثانی کریں گے، تین دن بیٹھنے لگے ہیں اور شکایات پر فیصلہ کریں گے۔

ان کامزید کہناتھاکہ فیصلے دیانتداری کے ساتھ اللہ کے ڈر سے کر رہا ہوں، کارکنوں سے پوچھتا ہوں کیا احتجاج کے زور پر میرا فیصلہ تبدیل کرواسکتے ہیں ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ 10 کی بجائی10 ہزار کارکنان بھی آجائیں تو جو فیصلہ کیا اسے تبدیل نہیں کروں گا ، اگر آپ کو لگتا ہے ٹکٹ کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی تو دلیل لکھ کر دیں ۔عمران خان کی روانگی کے بعد کارکنان وہیں موجود تھے کہ جہانگیر ترین آن پہنچے اور وہ کارکنان کے ہتھے چڑھ گئے ۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ کے باہر کارکنان نے جب جہانگیر ترین کو دیکھا تو انہیں گھیر لیا اور احتجاج شروع کر دیا جبکہ کارکنان کی جانب سے جہانگیر ترین کے مخالف نعرے بھی لگائے گئے تاہم پی ٹی آئی رہنما وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔واضح رہے کہ عمران خان نے اس سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے کہاہے کہ ٹکٹوں کے معاملے پر 12بارہ گھنٹے بیٹھ کر تفتیش کی ہے لیکن میں بھی انسان ہو ں مجھ سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ اللہ نے مجھے فرشتہ نہیں بتایا۔میں نے کہا دیا ہے کہ جس کو ناراضی ہے وہ درخواست دیدے اس پر غورکرکے فیصلہ کر لیں گے۔ہم تین دن بیٹھنے لگے ہیں اور اس دوران درخواستوں پر فیصلہ کرلیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات