Live Updates

عوام بیگم کلثوم نواز کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعا کریں ، خواجہ طارق نذیر

پیر 18 جون 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) مسلم لیگ(ن)سندھ کے سیکر ٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے ماں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور پارٹی کارکنان و عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی بیگم کلثوم نواز کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی جمہوریت کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔ خصوصی طور پر جب آمر پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں مارشل لا نا فذ کیا گیا تھا تو بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ۔ خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ ایک طرف عمران خان کے دوست ملزم زلفی بخاری جس کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ہے اس کو خصوصی طور پر ملک سے جانے کی اجازت دی جاتی ہے تو دوسری جانب میاں محمد نواز شریف جو اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئیملک سے جانا چاہتے تھے تو ان مشکل سے اجازت دی گئی ہے یہ دہرا معیار ختم ہونا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات