کراچی میں تاریخ میں پہلی بار عام انتخابات 2018شفاف ترین الیکشن ہو ں گے ، سعید غنی

پیر 18 جون 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں تاریخ میں پہلی بار عام انتخابات 2018شفاف ترین الیکشن ہو ں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ عام انتخابات 2018اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے 50فیصد سے زائد سیٹیں جیتے گی۔ سب ملکر بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں ایم کیوایم کی ووٹ مشین اس با ر کام نہیں کر سکے گی اس بار تاریخ کے شفاف ترین الیکشن ہوں گے اور پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔