سندھ کی نگران حکومت نے صوبے بھر میں پولیس افسران کی تعیناتی کی سفارش الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی

پیر 18 جون 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سندھ کی نگران حکومت نے صوبے بھر میں پولیس افسران کی تعیناتی کی سفارش الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی۔

(جاری ہے)

سفارش کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہدکو سکھر، کیپٹن (ر) فیصل چاچرکو جامشورو،کیپٹن (ر) حیدر رضا کو دادو، مسعود بنگش کو کراچی ایسٹ ، کیپٹن (ر) امیر سعودکو میرپور خاص، بشیر احمد بروھی کو نوابشاہ، سمیع اللہ سومرو کو خیرپور، امجد شیخ کو لاڑکانہ، عرفان علی سمو کو جیکب آباد، پرویز عمرانی کو کشمور ، تنویر احمد تنیو کو گھوٹکی، عابد علی بلوچ کو ٹنڈو محمد خان،منصور مغل کو سجاول،کامران نواز پنجوتا کو ٹھٹہ، سرفراز نواز شیخ کو بدین،آصف احمد بگھیو کو تھر پارکر، سید پیر محمد شاہ کو کراچی ضلع سائوتھ، علی رضا کو کراچی ضلع ویسٹ اور شبیر احد سیٹھار کو کراچی ضلع کورنگی میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔