عید سے قبل تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر خودسوزی کرنے والا میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کا ملازم کراچی کے اسپتال میں دم توڑ گیا

میونسپل کمیٹی کے ملازمین سمیت سول سوسائٹی اور ورثاء کا عید، باسی عید اور تباسی عید کو بھی ٹھٹھہ اور مکلی شہر میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 18 جون 2018 22:10

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عید سے پانچ روز قبل تنخواہوں کی عدام ادائیگی کے خلاف میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے ملازم سید اصغرشاہ کی احتجاجاً طور ایڈمنسٹریٹر کے سامنے مٹی کا تیل چھڑک کر اپنے آپ کو جلانے والا عید کے روز کراچی کے نجی اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاکر چل بسا ہے جس کے بعد میونسپل کمیٹی کے ملازمین سمیت ٹھٹھہ کی سول سوسائٹی اور متوفی کے ورثہ نے عید کے روز عید کے باسی روز بھی ٹھٹھہ اور مکلی شہر میں احتجاجی مظاہرہ کرکے ایڈمنسٹریٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے عید کے روز اپنا کاروبار بند کرکے ہڑتال کی۔ مظاہرین نے مسلسل چار رو ز تک ٹھٹھہ شہر اور مکلی میں احتجاج کے دوران ٹائر نذرآتش کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد ٹھٹھہ پولیس نے ایڈمنسٹریٹر خلیفہ نظیر اور وسو گندرو کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم چار روز گذرنے کے باوجود ٹھٹھہ کیس میں نامزد افراد کی گرفتاری نہ کرنے کے خلاف ٹھٹھہ کے شہریوں میں غم اور غصہ پایا جاتاہے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ٹھٹھہ کی سول سوسائٹی نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔