ٹھٹھہ میں عید کے روز سیر تفریح کیلئے آنے والے 2نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے

پیر 18 جون 2018 22:10

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ٹھٹھہ میں عید کے روز سیر تفریح کیلئے آنے والے 2نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب گجو کے ڈی اے کینال میں 18 سالہ نوجوان اختر پنہور پائوں سلپ ہونے کی وجہ کینال میں گر کر ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے جس کی لاش کو مقامی غوطہ خوروں نے 24 گھنٹے کی تلاش کے بعد نکال کر ورثا کے حوالے کیا ہے۔

(جاری ہے)

متوفی بلاول ہائوس کالونی کراچی کا رہائشی تھا۔ دوسرے واقعے میں پنجاب کے شہر چترال کا رہائشی نوجوان سلیم رضا کینجھر جھیل میں نہانے کے دوران گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔ متوفی کراچی میں اپنے رشتہ داروں ملنے کے بعد جھیل پر سیر تفریح کیلئے جھیل آیا ہوا تھاجو ڈوب کر ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو مقامی خوطہ خوروں نے نکال کر ورثہ کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :