کراچی میں عید کے دنوں میں بھی پانی کا شدید بحران جاری رہا

پیر 18 جون 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) کراچی میں عید کے دنوں میں بھی پانی کا شدید بحران جاری رہا۔کراچی میں عید کے 3 دن واٹر بورڈ حکام کی جانب سے فراہمی آب کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے شہر میں عید کے بعد بھی پانی کا شدید بحران رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ حکام کی جانب سے کر اچی میں 6سرکا ری ہائیدرینٹ کو عید کے دنوں میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کے پاس پانی کے حصول کے لیے ٹینکر ایک ذریعہ تھا لیکن ٹینکر سروس بند ہونے سے شہریوں کے پاس پانی کے حصول کا کوئی ذریعہ نہیں رہا جبکہ واٹر مافیا عید کے دنوں میں سرگرم ہوگئی ۔سرکاری ہائیدرنٹ بند ہونے سے مافیا نے شہریوں سے مہنگے داموں ٹینکر فروخت کر کے بڑی رقم ہتھیالی۔

متعلقہ عنوان :