نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا گوجرانوالہ کا دورہ، صفائی اور مون سون کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ
کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی کا بھی معائنہ کیا،کوڑا کرکٹ کی شکایات پر سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار گوجرانوالہ میں صفائی کے انتظامات اور شہری سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے خصوصی گرانٹ مہیا کرنیکا اعلان شہر کو صاف ستھرا رکھنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے،شہر میں گندگی، نکاسی آب کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت شہریوں کو صفائی کے انتظامات کے حوالے سے شکایات پیدا نہیں ہونی چاہئیں، انتظامی افسران خود نگرانی کریں شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے،نگران وزیراعلیٰ نگران وزیراعلیٰ کی سرکٹ ہائوس گوجرانوالہ آمد،نگران وزیراعلیٰ سے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ کی ملاقات
پیر 18 جون 2018 21:40
(جاری ہے)
نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گوجرانوالہ میں صفائی، نکاسی آب کے انتظامات اور کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے۔
نگران وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا متعلقہ محکمے اور ادارے کی اولین ذمہ داری ہے۔ کوڑا کرکٹ کو جلد سے جلد مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ شہریوں کو صفائی کے انتظامات کے حوالے سے شکایات پیدا نہیں ہونی چاہئیں۔ انتظامی افسران صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورفوڈ اتھارٹی اس ضمن میں متحرک اور فعال کردار ادا کرے۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ جہاں تک ہو سکا شہریوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمے اپنے فرائض محنت سے سرانجام دیں۔مزید اہم خبریں
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.