والد کی خدمت واحترام سے د نیا اورآخرت میں کامیابی ملتی ہے

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا والد سے محبت کے اظہار کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پیر 18 جون 2018 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے والد سے محبت کے اظہار کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میںکہا ہے کہ باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے،جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔والد کی خدمت واحترام سے د نیا اورآخرت میں کامیابی ملتی ہے اور باپ کی عظمت سے کوئی بھی مذہب انکار نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہا کہ انٹر نیشنل فادرز ڈے والد کے پیار، محبت اور شفقت کی تجدید کا دن ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کا مقصدباپ کی عظمت،عزت و و قار کا اعتراف اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ باپ کا رشتہ ہر غرض بناوٹ اور ہر طرح کے تقاضے سے پاک ہوتاہے اور بچوں کیلئے والد کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے کیونکہ باپ اپنی انتھک محنت اور خلوص سے اپنی اولاد کی شخصیت کی تعمیر کرتا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’فادرز ڈے‘‘ ہمیں معاشرے میں والد کو اعلیٰ مقام دینے کے عزم کو دہرانے کاموقع دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :