موٹروے پولیس عیدالفطر کی چھٹیوں کے اختتام پر روڈ یو زرز کی رہنمائی اور مدد کے لئے روڈ پر ہر وقت چاکوچوبند موجود ہے،ترجمان موٹر وے پولیس

پیر 18 جون 2018 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) موٹروے پولیس عیدالفطر کی چھٹیوں کے اختتام پر روڈ یو زرز کی رہنمائی اور مدد کے لئے روڈ پر ہر وقت چاکوچوبند موجود ہیں آئی جی موٹروے خالدمحمود اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس سندھ کرم اللہ سومرو کے حکم پر موٹروے پولیس کے چیف پٹرولنگ افسر اور تمام پٹرولنگ افسر کو ھدایات دی گئی ہیں کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی روڈ یو زرز کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہر وقت کو شاں رہیں اور خود کو روڈ پر نمایاں رکھیں۔

مسافروں سے زیادہ کرایہ موصول کرنے اور زا ئد مسافر وں کو سوار کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

نیشنل ھاوی وے و موٹروے پولیس نے سپر ھاوی موٹروے اور نیشنل ھاوی وے پر کراچی سپر ھاوی ، موٹروے ٹول پلازہ سے اباڑو کوٹ سبزل تک موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈرز ، سی پی او ، ایس پی او ، پی او و دیگر افسران پر مشتمل ٹیمیوں نے مسافروں سے عیدالفطر کے موقعے پر پبلک سے زیادہ کرایہ موصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو موقعے پر چالان کرکے جرمانہ عائد کیا جا رھا ھے اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مسافروں سے موصول کیا گیا زیادہ کرایہ مسافروں کو واپس کیا گیا ترجمان موٹروے پولیس سندھ محمد خالد بھٹو نے کہا ہے کہ نیشنل ھاوے و موٹروے پولیس نے مسافروں کو آگاہ کردیا ھے کے عیدالفطر کی چھوٹیوں سے واپس آنے والوں مسافروں سے کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ زیادہ کرایہ موصول کرے یا کسی قسم کی کوئی مدد درکار ہو تو موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔