عید الفطر کے موقع پر گزشتہ سال کے مقابلے میں خریداری مایوس کن رہی

تاجروں نے خریداری کا حدف 80 ارب روپے سے زائد رکھا تھا ،تاہم خریداری صرف 40 ارب روپے رہی ہے

پیر 18 جون 2018 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) عید الفطر کے موقع پر گزشتہ سال کے مقابلے میں خریداری مایوس کن رہی،موجودہ عید پر تاجروں نے خریداری کا حدف 80 ارب روپے سے زائد رکھا تھا ،تاہم خریداری صرف 40 ارب روپے رہی ہے جو گزشتہ عید کے برابر ہے ،اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ زیادہ تر خریدار قیمت معلوم کر کے چلے جاتے تھے اور کم تعداد میں خریدار خریداری کرنے مارکیٹوں میں آئے ،دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پیٹرول کی قیمتیں مصنوعات بڑھنے کے سبب بھی لوگوں میں خریداری کا جوش وخروش کم تھا،دوکانداروں کے مطاب جو خریدار 2 جوڑے کپڑے خریدتا تھا اس نے ایک جوڑا خرید ا وہ بھی کم سے کم قیمت والا،اگر چہ دوکانداروں نے اپنا منافع بھی کم کردیا تھا ،لیکن اس کے باوجود گاہک کے لئے اشیاء خریداری سے دور رہیں،واضح رہے کہ گزشتہ عید بھی شہریوں نے 40 ارب روپے کی خریداری کی تھی جو موجودہ عید پر بھی 40 ارب روپے ہی رہی جو مایوس کن خریداری کے زمرے میں آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :