باجوڑ، دوسرکردہ قبائلی عمائدین پیپلز پارٹی کے امیدوار اخونزادہ چٹان کے حق میں دستبردار

پیر 18 جون 2018 21:20

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) دوسرکردہ قبائلی عمائدین پیپلز پارٹی کے امیدوار اخونزادہ چٹان کے حق میں دستبردار ۔صاحبزادہ محمد انیس خان اور ملک سعید الرحمن کا سید اخونزادہ چٹان کے حق میں دستبرداری کا اعلان ۔ باجوڑ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب میں دونوں امیدواروں نے اخونزادہ چٹان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ۔

اس موقع پرامیدوار قومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان ، پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی ، الحاج محمد خان اور دیگر رہنماء بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

امیدوارقومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان نے انیس خان اور ملک سعید الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی، پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اخونزادہ چٹان اور دیگر مقررین نے کہا کہ سابق ایم این ایز نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا آغاز کردیاہے اور ووٹ کے حصول کیلئے لوگوں میں سولر ڈگ ویل، ٹرانسفراور نقدرقوم تقسیم کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسران اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق ایم این ایز کے دھاندلی کا فوری نوٹس لیاجائے ورنہ ہم لوگ بھرپور احتجاج کریں گے اور الیکشن کمیشن بھی جائیں گے ۔