عید الفطر کے تین روز لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو میں مجموعی طور پر2 لاکھ65 ہزار582 لوگ تفریح سے لطف اندوز ہوئے

پیر 18 جون 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عید الفطر کے تین روز لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو میں مجموعی طور پر2 لاکھ65 ہزار582 لوگ تفریح سے لطف اندوز ہوئے جس کی وجہ سی85 لاکھ89 ہزار470 روپے آمدن ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کے مطابق عید کے تیسرے دن لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو میںایک لاکھ9 ہزار338 لوگ تفریح کے لئے آئے اور35 لاکھ30 ہزار880 روپے آمدن ہوئی۔ لاہور چڑیاگھر میں تیسرے روز84151 لوگ تفریح کے لئے آئے،28 لاکھ97 ہزار920 روپے آمدن ہوئی۔ جبکہ سفاری زو میں 25 ہزار187 لوگ تفریح کے لئے آئے، 6 لاکھ30 ہزار960 روپے آمدن ہوئی۔

متعلقہ عنوان :