عید الفطر پر ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا

پیر 18 جون 2018 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عید الفطر پر ہسپتالوں میں بد پرہیزی کے شکار ،پیٹ درد اور قے کی شکایات کے ساتھ گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ، شعبہ میڈیسن کے ڈیوٹی ڈاکٹروںکی قلت کے باعث شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کی لائنیں لگی رہیں، سرکاری و نجی طبی مراکز میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے تین روز میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا جن میں سے اکثریت بد پرہیزی کا شکار تھی ۔سرکاری ہسپتالوں کی ایمر جنسیوں میں حادثات کے کیس بھی بہت زیادہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :