قومی احتساب بیورو نے چہرے کو نہیں کیس کو دیکھنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

پوری قوم کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب سے امیدیں وابستہ ہیں ،ْ بیان

پیر 18 جون 2018 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی احتساب سب کیلئے کی پالیسی کی بدولت نیب نے چہرہ نہیں کیس کو دیکھنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ پیر کو نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے بدعنوان عناصر، اشتہاری اور مفروروں کو پکڑنے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ پوری قوم کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب سے امیدیں وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

نیب تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر قوم کی توقعات پر پورا اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کی بلاامتیاز کارروائیوں سے اس کی عزت اور وقار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جو نیب کی طاقتور کے خلاف قابل دید کارروائی کی بدولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کیلئے نیب کی تشکیل نو کی گئی ہے، تمام ڈائریکٹر جنرل صاحبان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بدعنوان عناصر سے کوئی رعایت نہ برتیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے نیب کے تمام رینک کے افسران کو ہدایت کی کہ سخت محنت، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :