کراچی ائرپورٹ پرایمبولفٹرسے گرکر خاتون جاں بحق

پیر 18 جون 2018 21:10

کراچی ائرپورٹ پرایمبولفٹرسے گرکر خاتون جاں بحق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) کراچی ایئر پورٹ پر ایمبولفٹر گرنے سے خاتون مسافر جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایمبولفٹر میں زیادہ افراد چڑھ گئے۔

(جاری ہے)

ایمبولفٹر گرنے سے ایک خاتون مسافر جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسرا مسافر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سی ای او پی آئی اے نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ کچھ روز قبل پی آئی اے کے ہی ایمبولفٹر سے سعودی عرب میں بھی ایک پاکستانی خاتون گر کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔ ان واقعات کے بعد عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مسافروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں۔