کوئٹہ سمیت بلوچستان میں عید الفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی

عید کے بڑے بڑے اجتماعات ، دن کا آغاز نماز فجر میں ملکی سلامتی اور استحکام اور امت کی خوشحالی کی دعائوں سے ہوا سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

پیر 18 جون 2018 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) ملک بھر کی طرح بلوچستان اور صوبائی دارالحکومت میں عید الفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہو ہوئے دن کا آغاز نماز فجر میں ملکی سلامتی اور استحکام اور امت کی خوشحالی کی دعائوں سے کیا گیاصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نماز عید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے عید گا ہوں، مساجد اور کھلے میدانوں میں ہونیوالے نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات کی مکمل سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا تھا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کوئٹہ اور بلوچستان میں عیدالفطر منائی جائے گی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہونگے سب سے بڑا اجتماع طوغی روڈ پر عید گاہ میں منعقد ہوئے ا سکے علاوہ سائنس کالج، صادق شہید گرائونڈ، ریلوے ہاکی گرائونڈ، جیم خانہ، جامع مسجد شہباز ٹائون، جامع مسجد جناح ٹائون، جامع مطلع العلوم بروری روڈ، جامع مسجد مولوی عبدالوارث خلجی کالونی، جامع مسجد گول سٹیلائٹ ٹائون ، ایوب اسٹیڈیم ، فاروقیہ مسجد سمیت دیگر مساجد عید گا ہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں پر لاکھوں فرزندان توحید عید الفطر کی نماز ادا کی گئی عید کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تمام عید گاہوں ، مساجد اور کھلے میدانوں میں پولیس، ایف سی کے جوان تعینات کئے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ کی 10 عید گا ہوں، مساجد اور کھلے میدان میں نماز عید کے اجتماعات کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا اور ان کی سیکورٹی فرنٹیئر کور اور پولیس کے جوانوں کے ذریعے یقینی بنائی گئی تھی پہاڑوں اور خالی میدانوں میں لیویز کا عملہ سیکورٹی کے لئے تعینات کیا گیا جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کی اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ عید گا ہوں ، کھلے مقامات اور مساجد کی اسپیشل برانچ اور سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیمیں سوئپنگ کی اس کے ساتھ ساتھ پولیس، فرنٹیئر کور، آر آر جی، اے ٹی ایف ، کیو آر ایف اور کیو آر ایف کی موبائل سکواڈ شہر میں گشت کیا۔