وزارت ریلوے کی جانب سے پاکستان ریلویے کی پہلی سمر ٹرین آج راولپنڈی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئی

پیر 18 جون 2018 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) ڈویژنل کمرشل افسر ریلوے راولپنڈی رضا علی حبیب نے کہا ہے کہ وزارت ریلوے کی جانب سے پاکستان ریلویے کی پہلی سمر ٹرین راولپنڈی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئی ہے پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے خصوصی سمر ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھانپاکستان ریلویز نے عید الفطر کیلئے پانچ خصوصی ٹرینیں بھی چلانے کااعلان کیا تھان پاکستان ریلوے موسم گرما تعطیلات کے دوران کراچی تا راولپنڈی کے مابین خصوصی ’’سمر ٹرینیں‘‘ چلائے گانخصوصی ٹرینیں 18،22،26اور 30جون کو دن اڑھائی بجے راولپنڈی تا کراچی روانہ ہوں گی سمر ٹرینوں میں اے سی بزنس،اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کی بوگیاں لگائی گئی ہیں ۔