سابق صوبائی وزیر شیر اعظم خان کو دھچکا ، اہم حا می نے اے این پی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

20جون کو الگ الگ جلسہ عام میں شمولیت کا اعلان کریں گے

پیر 18 جون 2018 20:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) یونین کونسل اسپرکہ وزیران اور خاندر خانخیل میں سابق صوبائی وزیر شیر اعظم خان کو دھچکا ، اہم حا می نے اے این پی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا 20جون کو الگ الگ جلسہ عام میں شمولیت کا اعلان کریں گے عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 87 میں عوامی نیشنل پارٹی میں عید گزرتے ہی شیر اعظم وزیرسمیت دیگر مخالفین کے مورچے قبضہ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے ذمہ داروں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے یونین کونسل اسپرکہ وزیران سابق صوبائی وزیر شیر اعظم وزیر کے حامی حاجی حمزار علی ، ذلان خان ، صنم خان ، رفیع اللہ خان و دیگر نے اپنے خاندان و ساتھیوں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا اور20 جون کو کوٹکہ رازم خان میں جلسہ منعقد کرکے باقاعدہ اے این پی کے اُمیدوار حاجی تیمور باز خان ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کریں گے اسی طرح یونین کونسل خاندر خان خیل میں بھی شیر اعظم وزیر کا ساتھ چھوڑ کر بشر گل قبیلہ نے سیف اللہ خان کی سرپرستی میں اے این پی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا جو 20جون کو ناریوا پٹول خیل میں شمولیتی جلسہ منعقد کرکے اے این پی کی حمایت کا اعلان کریں گے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناز علی خان وزیر، اے این پی ایف آ ر بنوں کے صدر حاجی گل نواب خان اور نیشنل یوتھ آ رگنائزیشن کے صوبائی رہنماء حکمت پختون نے دونوں خاندانوں کی اے این پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ آ نے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اور انشاء اللہ حلقہ پی کے 87 پر مکمل باچا خانی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :