فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام اور قبائل کی قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے وفاق وسائل کی فراہمی میں تیزی لائیں، نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
پیر 18 جون 2018 20:50
(جاری ہے)
وہاں پر نہ تو حکمرانی کا سٹرکچر موجود ہے اور نہ فعال ادارے لیکن یہ مشکل کا م بھی نہیں۔
اس کے لئے صرف وسائل کی ضرورت ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاق جتنی تیز ی کے ساتھ وسائل فراہم کریں گے اُتنی تیزی کے ساتھ انضمام کا عمل تکمیل کو پہنچے گا۔ فی الوقت وفاق نے ناکافی گرانٹ جاری کی ہے ۔ فاٹا کے لوگ دہشت گردی کی جنگ میں سب کچھ کھو چکے ہیں۔ اُن کی بحالی اور آباد کاری کیلئے ایک جامع پلان ہونا چاہیئے ۔ دہشت گردی قبائل کی تین نسلیں کھا گئیں۔ان قربانیوں کو دیکھ کو زیادہ وسائل انضمام کے لئے فراہم ہونا چاہیے جو80فی صد قبائل کی بحالی اور 20فی صد ان کو ریلیف دینے پر خرچ ہوں گے۔قبائل کی پاکستان سے جذباتی اور عملی لگاؤ ہماری طرف سے خصوصی پیکج کی متقاضی ہے ۔ترقی کی بنیاد کے لئے صنعتی احیاء اور ٹیکس کلچر کے لئے تیاری ناگزیر ہے۔پرامن اور شفاف انتخابات آئینی، قانونی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ پوری سرکاری مشینری اس فرض کی ادائیگی کے لئے تیار ہے۔ہمارے چیلنجز مختلف نوع کے ہیں ان چینلجز پر قابو پانے کے لئے ہماراعزم بھی اس سے بڑا ہے۔بہتر حکمرانی کے لئے میرٹ اور انصاف پر مبنی فیصلہ سازی کرنے کو فوقیت دیں گے۔آئینی اختیارات، اختیارات کی تقسیم اور عملدرآمد کی ہدایات جاری کر چکا ہوں۔ہم ا پنے پیچھے Strong legacyچھوڑیں گے جس میں آئندہ حکومتوں کے لئے اچھی حکمرانی یقینی بنانے کے اصول شامل ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ بی آر ٹی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایات جاری کر چکا ہوں۔جدید دور میں بڑے شہروں سے آبادی باہر منتقلی کے لئے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ماحولیاتی آلودگی کم کرنے، پینے کی پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانے اور ڈرینج کی بہتری کے لئے ہدایات دے چکا ہوں ۔اس ہفتے وزراء کو قلم دان تفویض کر رہے ہیں۔جن اضلاع میں جرائم کی شرح زیادہ ہے وہاں انتظامیہ اور پولیس مل کر جرائم کی شرح کم کریں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.