ڈی آئی خان، شمیم بی بی کی خودکشی کے واقعے کاڈراپ سین ‘لڑکی کاگلادباکرقتل کیاگیا ‘کڑی خیسور پولیس نے لڑکی کے رشتہ دار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا

پیر 18 جون 2018 20:30

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) کڑی خیسور کے گائوں کچہ ملی خیل میں 9جون 2018کوہونے والی لڑکی شمیم بی بی کی خودکشی کے واقعے کاڈراپ سین ‘لڑکی کاگلادباکرقتل کیاگیا ‘کڑی خیسور پولیس نے لڑکی کے رشتہ دار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور میں شمیم بی بی کے والد عظیم ولد کریم بخش سکنہ کچہ ملی خیل نے 302-201/202ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ 9جون2018کومیری بیٹی شمیم بی بی کی موت کوخود کشی کہاگیاجوبعدازانکوائری معلوم ہواکہ میرے ماموں زاد شوکت اللہ نے اس کا گلادباکراس کو قتل کیااوراس قتل کوخودکشی کا نام دیا لیکن پولیس نے اس واقعہ کا ڈراپ سین کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :