سیکورٹی خدشات کی بنا پر ڈیرہ اسماعیل خان شہرکے تمام پارکس اورتفریح گاہیں بند کر دی گئیں

پیر 18 جون 2018 20:30

سیکورٹی خدشات کی بنا پر ڈیرہ اسماعیل خان شہرکے تمام پارکس اورتفریح ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء)سیکورٹی خدشات کی بنا پر ڈیرہ اسماعیل خان شہرکے تمام پارکس اورتفریح گاہیں بند کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظرشہر کے تمام پارکس اورتفریح گاہیں فوری طورپر بندکردی گئیںاورضلع بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اورلوگوں کی چیکنگ سخت کردی گئی ہے ۔