Live Updates

سابق وزیراعلیٰ کے خلاف نیب کو درخواست دینگے، پرویز خٹک کا مستقبل سنٹرل جیل پشاور سے وابستہ ہے، آصف لقمان قاضی

پرویز خٹک نے خزانے کو ایک ارب کا نقصان پہنچایا، تحریک انساف کاعام کارکن مخلص لیکن قیادت کرپٹ ہے خیبرپختونخوا میں مجلس عمل کی حکومت یقینی ہے نوشہرہ میں 25جولائی کو شاہی نظام کا دھڑن تختہ کرینگے،کرپشن کے ایک صندوق کھلنے سے شاہی خاندان حواس باختہ ہواابھی تو چھ صندوقوں کا کھلنا باقی ہے، عید ملن پارٹی سے خطاب

پیر 18 جون 2018 20:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے سیاسی مشیر و متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے صدر اور امیدوار این اے 26آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں 25جولائی کو شاہی نظام کا دھڑن تختہ کرینگے،کرپشن کے ایک صندوق کھلنے سے شاہی خاندان حواس باختہ ہواابھی تو چھ صندوقوں کا کھلنا باقی ہے،سابق وزیراعلیٰ کے خلاف نیب کو درخواست دینگے، پرویز خٹک کا مستقبل سنٹرل جیل پشاور سے وابستہ ہے،عوام کو ساری عمر کلاس فور،ڈانگہ اور چپڑاسی پر بھرتی کرکرکے اپناغلام بنانے کی سیاست کا خاتمہ کرینگے،ہم برادر اسلامی ممالک کے تعاون سے نوشہرہ کی صنعت کو بحال اور نیااکنامک زون قائم کرکے نوجوانوں کو انکی صلاحیت کے مطابق روزگار دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کینٹ میں اپنی رہائشگاہ پر جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان اور ذمہ داران کے اعزاز میں دئے گئے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اقبال خلیل ،متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر حاجی فیاض خان،جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے امیرحاجی انوار الاسلام ،متحدہ مجلس عمل حلقہ پی کی61امیدوارحاجی عنایت الرحمان،پی کی62کے امیدوار انجینئرامیرعالم خان،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات متحدہ مجلس عمل افتخار احمد خان،متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے نا ئب صدرمحبوب شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،جبکہ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ رہنما اور زونل سیکرٹری اطلاعات پیرظاہرشاہ اور پاکستان تحریک انصاف گنڈھری یونین کونسل کے جنرل کونسلرحاجی احسان اللہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا،آصف لقمان قاضی نے شمولیت کرنے والی شخصیات کو خوش آمدید کہا اور کارکنان کو جولائی تک شب وروز گھر گھر انتخابی مہم چلانے کی ہدایات دیں ،انہوں نے کہا پرویز خٹک نے بی آر ٹی منصوبے میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایاہے اور ہم سابق وزیراعلیٰ کے خلاف نیب کو درخواست دینگے،انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کا مستقبل سنٹرل جیل پشاور سے وابستہ ہے،انہوں نے کہا کہ ہسپتالو ں میں نومولود بچوں کی نگہداشت کی سہولیات موجود نہیں ہیںکیونہ محکمہ صحت فنڈز کی کمی کارونا روتے ہیں جبکہ دوسری طرف پرویز خٹک نے خزانے کو ایک ارب کا نقصان پہنچایاانہوں نے کہا کہ تحریک انساف کاعام کارکن مخلص لیکن قیادت کرپٹ ہے خیبرپختونخوا میں مجلس عمل کی حکومت یقینی ہے انہوں نے کہا کہ ہم قاضی حسین احمد کی اصولی سیاست کے وارث ہیں جنہوں نے جرات ،دیانت اور خدمت کی درخشاں روایات چھوڑی ہیںانہوں نے کہا کہ الیکشن 2018میں متحدہ مجلس عمل 2002کے انتخابات سے بھی زیادہ اکثریت حال کرکے انشاء اللہ اقتدار میں آئیگی،انہوں نے کہا کہ عوام کو ساری عمر اپناغلام بنانے والے نام نہاد شاہی نظام والوں کو پہچان چکے ہیں اور اب عوام آنے والے انتخابات 2018میں کرپشن کے نٹ ورک کا خاتمہ کرینگے ،انہوں نے کہاکہ گذشتہ 30 سال سے نوشہرہ میں ان فرسودہ سیاست دانوں نے نوشہرہ کی صنعت کوتباہ و برباد کیا نوشہرہ جو انڈسٹری کے نام سے دنیا میں ایک نام رکھنے والا ضلع تھا اس نااہل ٹولے کی وجہ سے وہ کارخانے بند اور ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کیا تیس سال میں اس ٹولے نے جو کرپشن اور تباہی کی اب ان کا احتساب ہونے والاہے ۔

(جاری ہے)

بی آر ٹی پشاور میں کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کو تباہ کردیا گیاہے،انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے بی آر ٹی منصوبے میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایاہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات