نگران وزیراعلیٰ دوست محمد خان کی زیر صدارت اجلاس

الیکشن 2018 کیلئے صوبائی حکومت کی تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لیا

پیر 18 جون 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ دوست محمد خان کی زیر صدارت الیکشن 2018 کیلئے صوبائی حکومت کی تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی سیکورٹی کی بہتری کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے کی معروف اور غیر معروف راستوں کی نگرانی کی جائے اور سیکورٹی پرمامور اہلکاروں کو مکمل تیاررہنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ سرکاری اہلکاروں سے اعلیٰ کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ نے شہر کی گندگی اٴْٹھانے اورصفائی میں واضح بہتری کی بھی ہدایت کی۔

فی الوقت شمشتو میں مختص سائٹ کو ڈمپنگ پوائنٹ کے طورپراستعمال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے گندگی لیجاتے وقت غلاظت سڑکوں پرپھینکے یا پھیلانے کیخلاف ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے شہرکی خوبصورتی ہر قیمت پریقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔نگران وزیراعلیٰ کی کلاس فورملازمین بھرتی کیلئے واضح اورشفاف طریقہ کارکی بھی ہدایت کی۔نگران وزیراعلیٰ نے ڈمپنگ گراؤنڈ اور صفائی سے متعلق اجلاس میں متعدد ہدایات جاری کیں

متعلقہ عنوان :