پختونوں کی عزت و تحفظ اور بہبود و حقوق کا تحفظ قومی وطن پارٹی کا نصب العین ہے، آفتاب شیر پائو
�ے انتخابات میںپی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پراقتدار حاصل کیا مگر ان کی تبدیلی دھوکہ کے سوا کچھ نہیں گزشتہ پانچ سالوں میں صوبہ کی تعمیر و ترقی اور پختونوں کے بہبود و حقوق کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور پختونوں کومحض دھرنوں اور اسلام آبادمیں اقتدار کے حصول کیلئے استعمال کیا، شمولیتی اجتماع سے خطاب
پیر 18 جون 2018 20:30
(جاری ہے)
آفتاب شیرپائو نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پختونوں کے حقوق و تحفظ اور بہبود کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے مختلف سیاسی جماعتوں کو آزمایا مگر ان کے معیار پر کوئی بھی پورا نہ اتر سکا جس کی وجہ سے وہ ان سے مایوس ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات میںپی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پراقتدار حاصل کیا مگر ان کی تبدیلی دھوکہ کے سوا کچھ نہیں کیونکہ گزشتہ پانچ سالوں میں صوبہ کی تعمیر و ترقی اور پختونوں کے بہبود و حقوق کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور پختونوں کومحض دھرنوں اور اسلام آبادمیں اقتدار کے حصول کیلئے استعمال کیا۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ اور ہر فورم پر پختونوں کی حالت بدلنے کیلئے عملی جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ آفتاب شیرپائو نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام ایک تاریخی سنگ میل ہے جس سے دہائیوں سے پسماندہ رہ جانے والے قبائلی عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھل جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد وہاں پر قانونی اور انتظامی مشینری کو فعال بنانا چاہیے تاکہ قبائلی عوام کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد ضروری ہے کہ وہاں کے پسماندہ علاقوں کی جانب بھرپور توجہ دی جائے تاکہ ان علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ پارٹی کارکن 2018کے انتخابات کیلئے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کردے اور پارٹی منشور اور پروگرام گھر گھر پہنچائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.