درگئی،عید الفطر کے دوران مالاکنڈ میں کھلونا نما بندوقوںکی کھلے عام فروخت جاری رہی

پیر 18 جون 2018 20:30

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) عید الفطر کے دوران مالاکنڈ میں کھلونا نما بندوقوںکی کھلے عام فروخت جاری رہی۔ نونہالوں میں تشدد کی جانب راغب کرنے والے کھلونا نما اسلحہ پر پابندی کے اعلانان پرمجرمانہ چشم پوشی ۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ انتظامیہ نے کسی بھی سطح پر ان کھلونا نما اسلحہ کی فروخت یا اس کو دکانوں میں کھلے عام اور بلا جھجھک رکھنے کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نہ لیا اس طرح نونہالوں میں تشدد کی جانب راغب کرنے والے کھلونا نما اسلحہ پر پابندی کے اعلانات باڑ میں گئے اور بظاہر کھلونا دکھائی دینے والے ان بندوقوں کے فروخت سے مالاکنڈ بھر کے بچوں میں قلم کی بجائے بندوق سے پیار اور تشدد آمیز رویوں میں پختگی سے گھنائونا نقصان پہنچا اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم اب تک حکومتی سطح پر مالاکنڈ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس جانب دانستہ یا غیر دانستہ مگر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رکھی جس سے با شعرو شہریوں اور خصوصی طور پر والدین میں بے چینی پائی جارہی ہے یاد رہے کہ مالاکنڈ سمیت پورے صوبے میں کھلونا نما بندوقوں اور پستولوں پر مکمل پابندی عائد کرنا کا حکومتی سطح پر اعلان ہوا لیکن عید الفطر کے دوران مالاکنڈ میں ان کھلونا نما بندوقوں کی کھلے عام فروخت پر کسی قسم کی عملی پابندی دیکھنے میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :