خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح امسال بھی عید الفطر مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر کئی علاقوں میںجمعہ کے روز منائی گئی

سب سے بڑا نماز عید کا اجتماع پشاور میں مسجد مہابت خان میں ہوا جہاں پر سینکڑوں افراد نے نماز عیدالفطر ادا کی

پیر 18 جون 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح امسال بھی عید الفطر مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر کئی علاقوں میں جمعہ کے روز منائی گئی خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جمعہ کے روز عوام نے جوش و خروش سے عید منائی۔خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں نماز عید کے مختلف اجتماعات منعقد ہوئے سب سے بڑا نماز عید کا اجتماع پشاور میں مسجد مہابت خان میں ہوا جہاں پر سینکڑوں افراد نے نماز عیدالفطر ادا کی، اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے اور اجتماعات میں فلسطین، شام، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اورملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عید کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

عید کے موقع پر عوام نے بڑی تعداد میں میٹھائی اور پھول خریدے۔ بچوں نے دن بھر پٹاخے ،کھیلونے والے بندوق اور دیگر کھیلوں خرید جبکہ شام کو بچوں نے پارکوں اور صحت افزاء مقامات کا رخ کیا۔خیبر پختونخوا حکومت کی پابندیوں کے باوجود شہر بھر میں پٹانے ،اور کھلونے والے بندوق، پستول اور دیگر ہتھیار فروخت ہوتے رہے جبکہ مقامی انتظامیہ سو رہی ہیں۔جبکہ دوسری جانب خیبر پختونخوا نگران حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کی16جون2018بروز ہفتہ کومرکز کے ساتھ عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا