بنوں ،عید کے موقع پر خاتون سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے

پیر 18 جون 2018 20:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) عید کے موقع پر خاتون سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر قتل چار وارداتیں ہو ئیں پہلی واردات تھانہ بسیہ خیل کی حدود کچوزئی مدرسہ کے نزدیک رات کے وقت مسلح آفراد نے اقبال نواز سکنہ دیگان فضل حق ملوانہ کو قتل کر دیا تھانہ بسیہ خیل ہی کی حدو د میں قتل کی دوسری واردات بسیہ خیل چوک میں ہوئی جہاں پرانی دشمنی کی عداوت پر ملزمان نے میر داد ولد مکوڑی سکنہ دریوبہ ایجنسی کو قتل کر دیا اسی طرح ڈومیل میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ شمشی خیل میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا تھانہ میر یان کی حدود میں غیر ت کے نام پر بیوی اور غیر مرد کو قتل کر دیا گیاتھانہ پولیس کے مطابق علاقہ جدہ کلہ نورڑ میں مسمی اسلام الدین نے ناجائز تعلقات رکھنے پر اپنی بیوی کو اس کے مبینہ آشنا سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر کے تمام واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرائی اسی طرح تھانہ ڈومیل کی حدود میں تیز رفتاری کے باعث موٹر کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو خلیفہ گل نواز میڈیکل کمپلیکس بنوں منتقل کر دیا گیا جہاں اُنہیں سرسری طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا