ہنگو ، سمانہ میں پیکنک منانے والے سیاح پر آسمانی گرگئی

سیاح موقع پر جاں بحق

پیر 18 جون 2018 20:30

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ہنگو کے صحت افزا مقام سمانہ میں پیکنک منانے والے سیاح پر آسمانی گرگئی سیاح موقع پر جاں بحق اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز ہنگو کے علاقہ سمانہ کو عید کے خوشی منانے کے لیئے جواں سال لڑکا مجیب الرحمان سیر سپاٹے کے لیئے گیا تھا کہ سمانہ ہوٹل کے قریب بارش کے دوران اس پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا مرحوم کا تعلق کاہی کچہ پکہ سے تھا۔