اورکزئی تباہ گھروں کی مد میں اورکزئی قبائل میں عید کے دنوں میں بھی معاوضہ چیکوں کی تقسیم جاری

اب تک913چیکوں میں سے چھ سو سے زیادہ چیک تقسیم کئے گئے

پیر 18 جون 2018 20:30

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) اورکزئی تباہ گھروں کی مد میں اورکزئی قبائل میں عید کے دنوں میں بھی معاوضہ چیکوں کی تقسیم جاری اب تک913چیکوں میں سے چھ سو سے زیادہ چیک تقسیم کئے گئے ہیں ڈی سی اورکزئی خالد اقبال کے ہدایات کے مطابق متعلقہ عملے کے چھٹی منسوخ کر دی گئی ہیں 30جون سے پہلے پہلے 249.

(جاری ہے)

840ملین روپے کا معاوضہ دیاجائیگا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی خالد اقبال وزیر کے خصوصی ہدایات پر عید کے دنوں میں بھی اورکزئی قبائل کو تباہ شدہ گھروں کے مد میں معاوضہ دیاجا رہاہے متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں تاکہ 30جون سے پہلے پہلے تمام معاوضہ قبائلی عوام کو مل سکیں اس مد میں 249.840ملین روپے 953چیکوں کے زریعے تقسیم کئے جا رہے ہیں جس میں اب تک چھ سو سے زیادہ چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں سروے کے مطابق مکمل تباہ شدہ گھر کے مد میں چار لاکھ جبکہ جزوی نقصان پہنچنے والے گھر کو ایک لاکھ 60ہزار روپے کے چیک دئے جا رہے ہیں ڈی سی اورکزئی خالد وزیر نے اورکزئی قبائل سے اپیل کی ہیں کہ وہ 30جون سے پہلے پہلے ایجنسی ہیڈ کوارٹر بابرہنگو آکر اپنے چیک وصول کرکے ذاتی اکاونٹ میں جمع کریں تاکہ ان کو بروقت معاوضہ کر رقم ٹرانسفر ہوجائے 30جون کے بعد یہ تمام فنڈ لیپس ہو جائے گا پھر دوبارہ نہیں ملے گا

متعلقہ عنوان :