کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ،نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری نہ ہونے تک وطن واپسی موخر کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 جون 2018 20:16

کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ،نواز شریف اور مریم نواز نے وطن ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 جون 2018ء) :کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ،نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری نہ ہونے تک وطن واپسی موخر کر دی۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔

جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خراب ہے اور بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں تاحال کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے۔اس حوالے سے مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے حوالے اہم فیصلہ کرتے ہوئے واپسی موخر کر دی ہے اور بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری تک لندن میں قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز صرف 4 دن کی مہلت پر لندن گئے تھے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔انکی صحت میں اتار چڑھاو ابھی تک جاری ہے۔ڈاکٹرز نے کینسر ختم کرنے کے لیے سرجری ،کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن سے علاج کیا ، بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں اور جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پایا گیا ہے ۔بیگم کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنے کی تشخیص جاری ہے ۔