Live Updates

قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے بلوچستان کو بے انتہا نقصان پہنچایا ، بابر یوسفزئی

پیر 18 جون 2018 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے بلوچستان کو بے انتہا نقصان پہنچایا قوم پرستی کے نام پر سیاست کرنے والوں نے صوبے میں ہمیشہ نفرت کی سیاست کی جس کی وجہ سے صوبہ ترقی نہیں کرسکا اور برادر اقوام ترقی سے محروم رہی اسی طرح مذہب پرستوں نے بھی مذہب کے نام پر عوام کو آگے نہیں بڑھنے دیا ان کا کہنا تھا کہ نادرا اور الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے لئیے اپنا کردار ادا کرے کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ صاف شفاف الیکشن کو متنازعہ بنائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا بلوچستان میں مقابلہ کرپٹ ، نیب زدگان اور آزمائے ہوئے سیاستدانوں سے ھیں بلوچستان کو ان آزمائیھوئے لوگوں نے بے انتہا نقصان پہنچایا ھے اور اب الیکشن نزدیک آتے ہی ایک نئی جماعت میں جاکر پھر اقتدار کے خواب دیکھ رھے ھیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے صوبے سے بھرپور مقابلہ کریں گی اور کرپٹ عناصر ، کمیشن مافیا کو شکست دے گی آخر میں انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر مثالی امن وامان قائم کرنے پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات