پیپلز پارٹی 25جولائی کو الیکشن جیت کر محب وطن پارٹیوں کے ساتھ ملکر بلوچستان میں حکومت بنائے گی،حاجی علی مدد جتک

پیر 18 جون 2018 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 25جولائی کو الیکشن جیت کر محب وطن پارٹیوں کے ساتھ ملکر بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ’’این این آئی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلوچستان اسمبلی کی 51 اورقومی اسمبلی کی 16نشستوں پر پر اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کا حتمی منظوری دیدی ہے اور 24جولائی کو باقاعدہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے جائیں گے تاکہ آراوز کے پاس اپنے ٹکٹ جمع کروا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی 51اور قومی اسمبلی کی 16نشستوں پراپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلزپارٹی 25جولائی کے انتخابات میں بلوچستان سمیت پورے ملک سے کامیابی حاصل کریگی اور بلوچستان میں محب وطن پارٹیوں سے ملکر حکومت بنائے گی اورانشاء اللہ اقتدار میں آکر صوبے سے بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کریگی۔