پیپلز پارٹی امیدوار نے بھی پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے

پیر 18 جون 2018 20:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پیپلز پارٹی امیدوار نے بھی پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قومی حلقہ این اے 196پی پی کے نامزدامیدوار میر اعجازجکھرانی نے بھی پی ٹی آئی کے امیدوار محمد میاںسومرو کے کاغذات نامزدگی پر رٹرننگ افسر کے پاس اعتراض داخل کردیے ہیں دونوں کا فیصلہ (آج)ہوگا جبکہ پی ایس پی کے ظہیر جکھرانی کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے علاوہ ازیں جیکب آبادکے صوبائی حلقہ پی ایس ون پر پی ٹی آئی کے اسلم ابڑو،اکرم ابڑو،عمران ابڑواور پی پی کے میر لیاقت لاشاری کے کاغذات نامزدگی رٹرننگ افسرنے منظورکرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :