پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری روٹھوں کو منانے نوشہروفیروز پہنچ گئے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر عبدالحق بھرٹ پر زرداری کا جادو نہ چل سکا ۔ بھرٹ کو منانے میں نا کام ، زرداری خالی ہاتھ لوٹ گئے عبدالحق بھرٹ نے زرداری کو پی ایس 35 سے آزاد حیثیت سے بھرائے گئے فارم سے دستبردار ہونے سے صاف انکار کردیا

پیر 18 جون 2018 20:00

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری روٹھوں کو منانے نوشہروفیروز پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر عبدالحق بھرٹ پر زرداری کا جادو نہ چل سکا ۔ بھرٹ کو منانے میں نا کام ، زرداری خالی ہاتھ لوٹ گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو چیئرمین، مفاہمت کے بادشاہ مانے جانے والے سابق صدر آصف علی زرداری روٹھوں کو منانے نوشہروفیروز بھورٹی ہائوس پہنچ گئے ، زرداری کا جادو نہ چل سکا۔

PPP کے ناراض سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر عبدالحق بھرٹ کو منانے میں بری طرح سے ناکام ، عبدالحق بھرٹ نے زرداری کو پی ایس 35 سے آزاد حیثیت سے بھرائے گئے فارم سے دستبردار ہونے سے صاف انکار کردیا۔

(جاری ہے)

عبدالحق بھرٹ کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ برقرار۔پی پی پی قیادت میں ہلچل مچ گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری روٹھوں کو منانے نوشہروفیروز پہنچ گئے ۔

بھورٹی میں بھرٹ ہائوس پر پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر عبدالحق بھرٹ کو منانے میں بری طرح سے ناکام رہے ۔ پی ایس 35صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر پی پی کی طرف سے ممتاز علی چانڈیو کو ٹکٹ دینے پر عبدالحق بھرٹ نے پی ایس 35پر آزاد الیکشن فارم جمع کرائے تھے جس پر ناراض عبدالحق بھرٹ کو منانے کے لئے پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری شام سات بجے بھورٹی میں بھرٹ ہائوس پہنچے جس کے ساتھ ضلع نوشہروفیروز پی پی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے اور پی ایس 35 کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بند کمرے میں آصف علی زرداری اور عبدالحق بھرٹ کے درمیان معاملہ طے نہ ہو سکا جبکہ پنڈال میں آنے کے بعد عبدالحق بھرٹ نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پی پی میں تھا، ہوں اور رہوں گا جبکہ آصف علی زرداری نے خطاب میں کہا کہ نواز شریف نے حکومت میں آنے کے بعد پورے ملک کے خزانے کو خالی کردیا تھا گزشتہ 2008حکومت بھی ہمیں ملک خراب حالت میں ملا تھا مگر ہم نے اچھے انداز سے ملک کو چلایا اور آئندہ حکومت بھی پی پی پی کی ہی بنے گی۔

دونوں رہنمائوں کی طرف سے پی ایس 35 کے حلقے کے لئے کوئی بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اہم زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عبدالحق بھرٹ نے پی ایس 35 سے آزاد الیکشن لڑنے کا کیا ہوا فیصلہ برقرار رکھا ہوا ہے اور آصف علی زرداری عبدالحق بھرٹ سے پی ایس 35 سے ہاتھ اٹھوانے میں ناکام رہے اور عبدالحق بھرٹ پر زرداری کی مفاہمت نہیں چل سکی۔