آئی جی سندھ کی ذیر صدارت اجلاس، پولیس ٹریننگ کالجز اور سینٹرز کے جملہ امور کاجائزہ

پیر 18 جون 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی ذیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالے ایک اجلاس میں پولیس کو مختلف ٹریننگ کالجزاور سینٹرز میں فراہم کردہ تربیت کے مجموعی امور سمیت محکمہ پولیس سندھ کے شعبہ ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ کے اقدامات پر مشتمل تمام تر تفصیلات کا جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ،اے آئی جی آپریشنز سندھ اور اے آئی جی ایم ٹی نے شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی سندھ نے اجلاس کو سندھ میں قائم تمام پولیس ٹریننگ کالجز سینٹرز ایلیٹ اسکول میں جاری مختلف تربیتی کورسز اورٹریننگ نصاب/ماڈیولز کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ درکار اور دستیاب وسائل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جس پر آئی جی سندھ نے ہرممکن اقدامات اٹھانیکی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس کی تربیت کے جملہ امور کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی۔ضرورت ہے جس سیبلا شبہ پولیسنگ کے معیار میں نا صرف بہتری آئیگی بلکہ عوام اور پولیس کے مابین اعتماد کی بحالی اور دوستانہ ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔اس موقع پر ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی نے اپنے شعبے کی مجموعی کارکردگی اور دستیاب و درکار وسائل پر خصوصی حوالوں سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر آئی جی سندھ نے مناسب احکامات جاری کیئے۔

متعلقہ عنوان :