خیبرپختونخواسے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوںکے 17امیدواردوہری شہریت کے حامل نکلے

پیر 18 جون 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) خیبرپختونخواسے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے 17امیدواردوہری شہریت کے حامل نکلے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کاغذات کے مطابق خیبرپختونخوابشمول حال میں صوبے میں ضم ہونیوالے فاٹاکی قومی حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے 9امیدوار اور خیبرپختونخوااسمبلی کیلئی8امیدواردوہری شہریت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوہری شہریت پانے والوں میں محمدگلفام سواتی این ای13، محمدطارق این ای18، طفیل محمداین ای19،ارسلاخان ہوتی این ای21، سراج محمد این ای25، ارشدبشیراین ای32، انعام اللہ خان این ای36، محمدسلیم این ای40اورعلی بیگم خان این ای46شامل ہیں اسی طرح صوبائی حلقوں کیلئے کاغذات جمع کرنے والے دوہری شہریت کے حامل امیدواروں میںحبیب المختیارپی کے 13، ذوالفقارخان تنولی پی کی33، محمدقاسم شاہ پی کی42، محمدفاروق خان پی کی45، ارسلاخان ہوتی پی کی52، ضیاء اللہ خان پی کی6، زاہدخان پی کے 63اورانعام اللہ خان پی کی92شامل ہیں۔