امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں حتمی ہیں اس میں کوئی ردوبدل نہیں کی جائے گی،الیکشن کمیشن

پیر 18 جون 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیاہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں میں اقلیت وخواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی فراہم کردہ ترجیحی فہرستیں حتمی ہیں اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر پیرمقبول نے میڈیاکوبتایاکہ الیکشن ایکٹ2017کے سیکشن104کے تحت تمام سیاسی جماعتوں نی11جون کو ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن کے پاس جمع کی تھیں قانون کے مطابق ایک دفعہ الیکشن کمیشن کے پاس ترجیحی فہرستیں جمع ہوجائیں تو اسمیں کسی بھی قسم ناموں کی تبدیلی اور ردوبدل کی اجازت نہیں یہ فہرستیں حتمی ہیں اوراس میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ ملک کی بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے ترجیحی فہرستوں میں ردوبدل پرغورہورہاہے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کے بعد فہرستوں میں تبدیلی اب ممکن نہیں۔