آبائی علاقوں میں عید منانے کے بعد طلبہ اور سرکاری ملازمین واپس لوٹناشروع ہوگئے

پیر 18 جون 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عید اپنے آبائی علاقوں میں منانے کے بعد طلبہ اور سرکاری ملازمین واپس لوٹناشروع ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالفطرکے سلسلے میں14تا18جون تعطیلات کااعلان کیاتھا جس کے پیش نظر پشاور میں ملازمت پیشہ اور مختلف کاروبار کرنے والے افرادسمیت ہاسٹلوں میں رہائش پذیر طلبہ نے عیدمنانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کیا اورعیداپنے گھروالوں کے ساتھ منائی تاہم آج سرکاری دفاترکھلنے کے باعث گزشتہ روز اکثریت افراد دفترحاضری دینے کیلئے واپس لوٹ آئے اس دوران ٹرانسپورٹروں نے بڑھتے ہوئے رش کو دیکھتے ہوئے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا جس پر آبائی علاقوں کو جانے والے افراداورواپس لوٹنے والوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بیشتر افراد کا کہنا ہے کہ ہر سال عید پر گھروں کو جاتے وقت ٹرانسپورٹر کرائے بڑھا دیتے ہیں تاہم حکومت اور انتظامیہ اس کا نوٹس نہیں لیتی۔

متعلقہ عنوان :