Live Updates

تحریک انصاف کے غیرمنصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف کارکن دھرنادینے کیلئے بنی گالہ روانہ

پیر 18 جون 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) این اے 29اورپی کی72کے ہزاروں کھلاڑیوں کاقافلہ تحریک انصاف کے غیرمنصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف بنی گالہ دھرنے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں قافلہ کی قیادت انجینئرفہیم خان امیدواربرائے پی کی72کررہے ہیں واضح رہے کہ پارٹی نے ٹکٹ پی کی79کے سابق ایم پی اے فضل الہی کودیاہے اس موقع پر مظاہرین کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کرکے زیادتی کی ہے پی ٹی آئی کمیٹی نے پی کی72کاٹکٹ پی کی79 کے سابق امیدوارکودیاہے کمیٹی نے مخلص کارکنان کونظرانداز کرکے پیراشوٹ والوں کو ٹکٹ دیدیا انہوں نے مطالبہ کیاکہ پی کی72کا ٹکٹ انجینئرفرہیم کودیاجائے انہوں نے کہاکہ ہم بنی گالہ جارہے ہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کے گھرکے سامنے دھرنادینگے تب تک دھرناجاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاجی ریلی جمیل چوک سے بنی گالہ کیلئے روانہ ہوئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات