ایف آئی اے کی باچاخان ایئرپورٹ پر کارروائی،ٹی ٹی پی کااہم کمانڈرمولوی بہادرجان گرفتار

پیر 18 جون 2018 20:00

ایف آئی اے کی باچاخان ایئرپورٹ پر کارروائی،ٹی ٹی پی کااہم کمانڈرمولوی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ایف آئی اے امیگریشن نے پشاورباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرمولوی بہارجان کوگرفتارکرلیا ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق انتہائی مطلوب دہشتگرد بہادرجان نجی پروازکے ذریعے دوبئی جارہاتھا مطلوب دہشتگردنے حلیہ تبدیل کررکھاتھا کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران اتوارکے روزگرفتار کیاگیا ۔

(جاری ہے)

مولوی بہادر جان کا نام وزارت داخلہ نے سی ٹی ڈی کی سفارش پر سٹاپ لسٹ میں ڈالاتھا مولوی بہادرجان کا تعلق ضلع بنوں سے ہے وہ دہشتگردی کے کئی واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا۔