صورتحال کشیدہ ہو گئی، بنی گالہ پر دھاوا بول دیا گیا
ٹکٹوں کی تقسیم پاکستان تحریک انصاف کے گلے پڑ گئی، بنی گالا میں عید کے تیسر ے دن بھی احتجاج کاسلسلہ جاری،کارکنوں کےمزید قافلےاحتجاج کےلیےبنی گالاپہنچ گئے
سید فاخر عباس پیر 18 جون 2018 19:49
(جاری ہے)
جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بنی گالا میں عید کے تیسر ے دن بھی احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔
کارکنوں کےمزید قافلےاحتجاج کےلیےبنی گالاپہنچ گئے۔یہ بھی خبر ہے کہ پی ٹی آئی گجرات کےکارکن بنی گالا میں عمران خان کےدفترمیں گھس گئے ہیں ۔کارکنوں نےجہانگیرترین کوبنی گالا سےباہرنکلنےسےروک دیا جبکہ بنی گالا میں کارکنوں کی ق لیگ کےخلاف شدیدنعرےبازی کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک بارپھر کارکنوں کے پاس پہنچ گئے ہیں ۔اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کے فیصلوں میں12،12 گھنٹے بیٹھ کر تفتیش کی۔میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔میں نے پہلے بھی کہا کہ اگرکسی کوغلط ٹکٹ ملاتو نظرثانی درخواست دیں۔ہم تین دن بیٹھنے لگے ہیں اور ان پٹیشن پرفیصلہ کریں گے۔جو شکایات آپ لے کرآئے ہیں ان پرنظرثانی کررہا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا آپ سے زیادہ یقین ہے کہ ہم یہ الیکشن جیتیں گے۔کبھی کبھی اللہ کسی قوم کو بدلنے کا موقع دیتا ہے،اس بار موقع ہمیں دیا ہے۔آپ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ہاروں یا جیتوں مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔الیکشن میں صرف پانچ ہفتے رہ گئے ہیں۔اس پر کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں تین دن تک دھرنا دیں گے۔اگر آپ چور کو ٹکٹ دیں گے تو ہم کہاں جائیں گے۔اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر آپ یہیں ٹھہرے رہے تو ہم اپنا کام شروع نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے کہ اس پہلے ہی عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کےپارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں رہ جانے والے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پرغور کیا جا رہا ہے۔مزید یہ ہے کہ اجلاس میں ٹکٹوں پر آنے والے اعتراضات سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.