انڈونیشیا میں بہت بڑے اڑدھے نے ایک خاتون کو زندہ نگل لیا ،ْعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

پیر 18 جون 2018 19:10

جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء)انڈونیشیا میں ایک بہت بڑے اڑدھے نے ایک خاتون کو زندہ نگل لیا اور اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔27 فٹ طویل اڑدھے کو پکڑ کر جب اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو اس کے پیٹ سے خاتون کی لعاب میں لتھڑی ہوئی مکمل لاش برآمد ہوئی جس میں ان کے کپڑے بھی نمایاں تھے۔

(جاری ہے)

54 سالہ خاتون دو بچوں کی ماں تھی اور جس نے براؤن ساڑھی اور سرخ بلاؤز پہنا ہوا تھا اور اس کے کپڑے بھی پہچاننے میں آرہے تھے ،ْ واتبا نامی خاتون انڈونیشیا کے علاقے جنوب مشرقی سلاویسی کی رہائشی تھیں جو جمعرات کی رات سے غائب تھی اور اگلی صبح اس کے بیٹوں کو ایک جگہ اس کے چپل ملے۔

اس کے بعد جب لوگوں نے اس کی تلاش شروع کی تو قریب ہی ایک اژدہا دیکھا گیا جس کا پیٹ بری طرح پھولا ہوا تھا ،ْیہ منظر دیکھ کر لوگ رونے لگے اور فوری طور پر اژدہے کو مار کر اس کا پیٹ چیرا گیا ،ْمعدے کے اندر خاتون کی لاش موجود تھی اور اس کا سر سانپ کی دم کی جانب تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اژدہے نے پہلے خاتون کا سر نگلا تھا۔