عید کے دن کی طرح دوسرے روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو کا عالم رہا ،ْپردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع

پیر 18 جون 2018 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد عید کے تین روز ہو کا عالم رہاتاہم پیر کی شام کو پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی اکثریت عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے آبائی علاقوں میں چلے جاتے تھے جس کے باعث اسلام آباد میں عید کے تینوں روز ہوا کا عالم رہا شہر کی عام سڑکوں پر بہت کم ٹریفک دیکھی گئی تاہم پیر کی شام کو پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران بند رہنے والی کینٹین کیفے ٹیریا اور ریستوران عیدالفطرکے موقع پربند رہے جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری میں دشواری کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :